Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میرے کیس کا ریکارڈ تو مل جاتا ہے

  اسلام آباد... پبلک اکاونٹس کمیٹی کے اجلاس کے دور ان بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے معاملے پر نیب حکام نے مشاہد حسین سید کے سوال پر بتایا کہ کچھ مقدمات میں ریکارڈ نہ ملنے سے زیادہ تاخیر ہوجاتی ہے کمیٹی چیئر مین شہباز شریف نے برجستہ جواب دیا کہ میرے کیس میں تو فوری ریکارڈ مل جاتا ہے۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے معاملے پر نیب حکام نے بتایا کہ یہ کیس نیب کو نہیں بھیجا گیا۔ نیب نے اپنے طور پر تحقیقات کا آغاز کیا۔ڈائریکٹر نیب نے کہاکہ نیب کو مکمل ریکارڈ نہیں ملا۔شہباز شریف نے کہاکہ میرے کیس میں آپ کو ایک سیکنڈ میں ریکارڈ مل جاتا ہے بلکہ مجھے پکڑ کر اس وجہ سے رکھا کہ کہیں میں ریکارڈر غائب نہ کردوں۔ مشاہد حسین سید نے کہاکہ نیب کا مقدمات پر تحقیقات کا میرٹ کیا ہے۔کتنا وقت درکار ہوتا ہے۔نیب حکام نے کہاکہ کچھ مقدمات میں ریکارڈ نہ ملنے کی وجہ سے زیادہ تاخیر ہوجاتی ہے۔نیب حکام نے بتایا کہ عدالت میں زیر التواءمقدمات کی وجہ سے بھی نیب کی کاروائی طوالت اختیار کرلیتی ہے۔ 
 

شیئر: