Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کوپا ڈیل رے: رئیل میڈرڈ سیمی فائنل میں پہنچ گیا

میڈرڈ: بارسلونا کے بعد اس کا حریف کلب رئیل میڈرڈ بھی بڑی فتح کے ساتھ ”کوپا ڈیل رے “کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔ ریئل میڈرڈ نے گیرونا کے خلاف کوارٹر فائنل مرحلے کا دوسرا میچ1-3سے جیتا اور پہلے مرحلے میں2-4کی فتح کی بنیاد پر3-7کے مجموعی اسکور کے ساتھ سیمی فائنل کھیلنے کا اہل قرار پایا۔کریم بینزیما نے پہلے ہاف کے دوران2گول کرکے ٹیم کو سبقت دلائی ۔ گیرونا کے19سالہ اسٹراویکر پیڈرو پورو نے دوسرے ہاف میں گول کرکے خسارہ کم کیا لیکن 6منٹ بعد مارکوس نے رئیل میڈرڈ کے لئے تیسرا گول کرکے برتری پھر دگنی کردی اور اسی اسکور پر میچ احتتام کو پہنچ گیا۔کریم بینزیما کے2گولزنے رئیل میڈرڈ کی جانب سے ٹاپ اسکورر ز کی فہرست میںچھٹے نمبر پر پہنچا دیا ہے اور اب ان کے گولوں کی تعداد 209ہو گئی ہے ۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو  نیوز اسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: