Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مظلوم شوہروں کے حق میں مہوش حیات کی وڈیو

    پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے مظلوم شوہر وں کے حق میں وڈیو بناڈالی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا ایپ ’ ٹک ٹاک ‘ کے شوق میں ہر شخص مبتلا ہے جس میں لوگ مشہور ڈائیلاگز اداکرتے اور گانو ں پر دلچسپ اداکاری کرتے دکھائی دیتے ہیں تاہم اب سے جنون میں شو بز شخصیات بھی شامل ہوگئی ہیں۔اداکارہ مہوش حیات نے سوشل میڈیا کی ایپ ٹک ٹاک پر مظلوم شوہر کی اداکاری کرکے دیکھنے والوں کو حیرت میں مبتلا کردیا۔مہوش حیات نے اپنے انسٹاگرام پر میک اپ آرٹسٹ کے ہمراہ مزاحیہ وڈیو اپ لوڈ کی جس میں انہوں نے مظلوم شوہر کا کردار بخوبی نبھایا ہے۔اداکارہ کی یہ دلچسپ وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
 

شیئر: