Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حکومت خود ہی مڈٹرم الیکشن کرا دے گی،شاہد خاقان

بہاولپور...سابق وزیر اعظم شاہدخاقان عباسی نے کہا ہے کہ آج جو ملک کے حالات ہیں وہ سب کے سامنے ہیں،جن لوگوں نے پی ٹی آئی کو ووٹ دئیے وہ بھی کہہ رہے ہیں کہ مسلم ن کی حکومت بہتر تھی۔جودہ حالات میں حکومت کے5 سال مکمل ہوتے نظر نہیں آرہے۔ موجودہ وزیر اعظم تو اسمبلی میں ہی نہیں آتے جبکہ انکے وزیر اسمبلی کے اندر اور باہر بھی جھوٹ بولتے اور اپوزیشن کو دھمکیاں دیتے ہیں۔ بہاولپور میںمیڈیا سے بات چیت کرتے سابق وزیر اعظم نے کہاکہ اس طرح کی سیاست زیادہ دیر تک چلتی نظر نہیں آتی۔ جب ملک کی معیشت آگے نہیں بڑھے گی اور مزید قرضے لئے جائیں گے تو مہنگائی تو بڑھے گی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے تو حاجیوں کو بھی نہیں چھوڑا ۔حج کے اخراجات میں 63 فیصد تک اضافہ ہوا۔ ایک سوال پر انہوںنے کہا کہ عدم اعتماد مشکل راستہ ہے موجودہ حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے عوام سڑکوں پر ہوگی جس کی وجہ سے مڈٹرم الیکشن حکومت خود ہی کرا سکتی ہے۔ انہوںنے کہا کہ موجودہ حکومت اگر اپنا منہ بند رکھتی تو نوبت یہاں تک نہ آتی۔ ملک کے لئے بڑے مشکل حالات ہیں لیکن ہم چاہتے ہیں کہ ملک میں جمہوریت چلے اور حکومت اپنا وقت پورا کرے۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ جنوبی پنجاب اور بہاول پور صوبہ اس خطے کے عوام کا حق ہے۔ مسلم لیگ ن نے اپنا فرض ادا کردیاہے اب یہ موجودہ حکومت کا کام ہے۔ 
 

شیئر: