Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی نرس کی وڈیو وائرل

ریاض ۔۔۔ سعودی نرس نے وہیل چیئر پر ایک مریض کو سیڑھیاں چڑھا کر اس کی دعائیں سمیٹ لیں۔ اسکی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق مسلیہ الشہری نرس امیر سلطان سٹی میں طبعی علاج کے ماہر کے طور پر کام کررہی ہے۔اس نے وہیل چیئرپر بیٹھے ایک معذور نوجوان کو سیڑھیاں چڑھنے میں نہ صرف یہ کہ مدد دی بلکہ مسلسل اسکا حوصلہ بڑھاتی رہی اور یہ کہتی رہی کہ” گھبرائیں نہیں میں آپ کے ساتھ ہوں“۔ اس منظر کی وڈیو جب سوشل میڈیا پر جاری ہوئی تو الشہری کو دعائیں دیں اور اسکی تعریف بھی کی۔
 
 
 

شیئر: