Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گھر میں پانی کے بھاری بل کا ذمہ دار کون؟

ریاض۔۔۔ نیشنل واٹر کمپنی نے بتایا ہے کہ گھروں کے پانی کا بھاری بل کنکشن میں نظر نہ آنے والے لیکیج کی وجہ سے جاری کیا جارہا ہے۔ مقامی شہریو ں اور مقیم غیر ملکیوں نے سوشل میڈیا پر پانی کے بھا ری بل آنے پر ناگواری کا اظہار کرتے ہوئے سوالات اٹھائے تھے کہ آخر اتنا زیادہ بل کیونکر آرہا ہے جبکہ ہم پانی احتیاط سے خرچ کررہے ہیں اور کفایت شعاری سے بھی کام لے رہے ہیں۔ نیشنل واٹر کمپنی نے ٹوئٹر پر اپنے اکاﺅنٹ میں بھاری بل کا سبب بتاتے ہوئے کہا کہ اس کے کئی اسباب ہیں ، اہم ترین سبب یہ ہے کہ عمارتوں میں پانی رستا رہتا ہے اور صارفین کو نظر نہیں آتا۔ کمپنی نے تمام صارفین کو مشورہ دیا کہ وہ متعلقہ کمپنی سے معائنہ کرالیں ۔ میٹر او ر زمینی ٹینک کے درمیان کنکشن کی بابت بھی اطمینان ضرو ر کرلیں۔
 

شیئر: