Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی طالب علم امریکہ میں مردہ پایا گیا

ریاض ۔۔۔ امریکہ میں سرکاری اسکالر شپ پر زیر تعلیم سعودی طالب علم بندر بن عامر البارقی اپنی رہائش پر مردہ پایا گیا۔ باپ کا کہناہے کہ اسے قتل کی دھمکی ملی تھی۔ کیلیفورنیا کے سان ڈیگو علاقے کے سیکیورٹی حکام نے بندر بن عامر البارقی کی موت کی گتھی سلجھانے کی کارروائی شروع کردی۔لاس اینجلس میں سعودی قونصل خانے نے معاملے کی پیروی کیلئے ایک وکیل کی خدمات حاصل کرلیں۔ متوفی شہری کے باپ کا کہناہے کہ انکے بیٹے کو ایک سے زیادہ بار قتل کی دھمکی ملی تھی۔ اس نے ہمیں اس کی اطلاع بھی دی تھی۔ ہم نے اسے مملکت واپس بلانے کیلئے ریزرویشن بھی کرالیا تھا۔ جس دن وہ مردہ حالت میں پایا گیا ہے اس روز اسے امریکہ سے جدہ پہنچنا تھا۔
 

شیئر: