Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوم یکجہتی کشمیر پر کل عام تعطیل،انسانی زنجیر بنائی جائی گی

اسلام آباد...پاکستان اور آزاد کشمیر سمیت دنیا بھر میں 5فروری منگل کو یوم یکجہتی کشمیر جوش و خروش سے منایا جائے گا۔ ملک میں عام تعطیل ہوگی ۔ سیاسی و مذہبی جماعتوں اور مختلف تنظیموں کی جانب سے ریلیاں نکالی جائیں گی اور خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا ۔ صبح 10 بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائیگی ۔ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی جائے گی ۔ وفاقی و صوبائی دارالحکومتوں میں خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا ۔کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی او ر ہندوستانی مظالم کے خلاف آواز بلند کی جائے گی ۔ مختلف مقامات پر ریلیاں نکالی جائیں گی ۔کوہالہ و منگلا پل اور پاکستان اور آزادکشمیر کو ملانے والے دوسرے راستوں پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی جائے گی۔ملک بھر کی اہم شاہراہوں پرکشمیریوں سے اظہار یکجہتی کی تحاریر پر مبنی فلیکسز اور بینرز آویزاں کر دئیے گئے ۔پنجاب اسمبلی کے خصوصی اجلاس میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور ہندوستانی مظالم کیخلاف متفقہ قرارداد منظور کی جائے گی ۔ تصاویری نمائش کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ریلی نکالی جائے گی ۔ پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام موچی گیٹ میں جلسے کا انعقاد کیا جائے گا جس سے سابق صدر مملکت آصف علی زرداری اور دیگر مرکزی قائدین خطاب کریں گے۔ پاکستانی سفارتخانوں میں بھی یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے خصوصی تقریبات منعقد کی جائیں گی۔ 
 

شیئر: