Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

علیمہ خان سے بھی رعایت نہیں ہو گی ، حماد اظہر

لاہور...وزیر مملکت برائے ریو نیو حماد اظہر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت معاشی محاذ پر ہمارے لئے بارودی سرنگیں چھوڑ گئی ۔پاکستان کم ترین شرح سے ٹیکس اکٹھا کرنے والے ممالک کی فہرست میں شامل ہے ۔سالانہ صرف 4000 ارب روپے ٹیکس اکٹھا کررہے ہیں ۔ 8000ارب کا ٹیکس حاصل کرنے کی گنجائش ہے،علیمہ خان سے کوئی رعایت نہیں ہو گی،انہیں ابھی دو نوٹس جاری ہوئے ہیں اور ان کے پاس قانون کے مطابق وقت ہے ۔ ٹیکس افسران سے خطاب بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حماد اظہر نے کہا کہ خوف کی بنیاد پر ٹیکس اکٹھا نہیں کر سکتے ۔ٹیکس دہندگان کا اعتماد حاصل کرنا ضروری ہے،ایف بی آر کے چھاپے روکنے کے لئے ایس او پی جاری کئے گئے ۔انہوں نے کہا کہ بجٹ جاری خسارہ بڑا مسئلہ ہے ۔بچت کوفروغ دے کر ہی بجٹ خسارہ کم کر سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ علیمہ خان سے کوئی رعایت نہیں ہو گی ۔قانون کے مطابق کارروائی جاری ہے۔ انہیں 2نوٹس جاری ہوئے ہیں ۔ قانون کے مطابق ان کے پاس ابھی وقت ہے ۔ایک اور سوال پر انہوںنے کہا کہ اگر میاں صاحب کو باہر علاج کی ضرورت ہے تو اس پر کیا اعتراض کر سکتے ہیں ۔تمام قیدیوں کو علاج کی سہولت ملنی چاہیے ۔

شیئر: