Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان اور البانیہ کے وزیراعظم کے درمیان مذاکرات

ریاض۔۔۔۔ سعودی عرب اور البانیہ نے بدھ کو ریاض میں ایک مفاہمتی یادداشت اور دو معاہدے کرلئے۔ دستخط خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور البانیہ کے وزیراعظم عادی راما کی موجودگی میں کئے گئے۔ مفاہمتی یادداشت کے تحت دونوں ایک دوسرے کے ساتھ سیاحت کے شعبے میں تعاون کریں گے جبکہ دونوں ملک دوہرے ٹیکس سے اجتناب برتیں گے اور فضائی خدمات کے شعبے میں ایک دوسرے سے تعاون بھی کریں گے۔ شاہ سلمان اور البانیہ کے وزیراعظم نے ریاض کے قصر میں مذاکرات کئے ۔ انہوں نے مختلف شعبوں میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے طور طریقوں اور انہیں فروغ دینے کی تدابیر کا جائزہ لیا۔ شاہ سلمان نے اپنے مہمان کے اعزاز میں شاندار ظہرانہ بھی دیا۔

شیئر:

متعلقہ خبریں