Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ق لیگ کو ایک اور وزارت دینے کا فیصلہ

لاہور ...تحریک انصاف اور اتحادی جماعت مسلم لیگ (ق) کے درمیان معاملات طے پا گئے۔پنجاب حکومت نے مطالبات تسلیم کرتے ہوئے (ق) لیگ کو طے شدہ فارمولے کے تحت مزید ایک وزارت دینے کا فیصلہ کر لیا ۔ ذرائع کے مطابق جمعہ گورنر ہاوس لاہور میں نئے وزیر کی حلف برداری کی تقریب ہو گی۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور (ق) لیگ سے تعلق رکھنے والے نئے وزیر باو رضوان سے حلف لیں گے۔مسلم لیگ (ق) کی قیادت کو بھی آگاہ کر دیا گیا ۔ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے مسلم لیگ (ق) کے دیگر تحفظات بھی دور کر دیئے گئے ۔ (ق) لیگ کے وزراءکے معاملات میں مداخلت نہیں کی جائے گی۔

شیئر: