Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مریم سب سے آگے ہوں گی،جاوید ہاشمی

لاہور ...سینیئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ نیب تو بنائی ہی پارٹیاں توڑنے کیلئے ہے ۔ ڈیل کا کوئی معاملہ نہیں ۔ڈیل لینے اور ڈیل دینے والا آج کوئی نہیں ہے۔ مریم کے اپنے معاملات ہیں۔ جب وقت آئے گا وہ سب سے آگے ہوں گی۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی کوئی حیثیت نہیں ، ہم بندوقوں سے نہیں ڈرتے۔ پاکستان کے سیاستدانوں نے جمہوریت کی جنگ لڑی ہے۔ جاوید ہاشمی نے کہا کہ علیم خان نیب میں گئے نہیں وہ نیب میں لائے گئے ہیں ۔شیخ رشید پاکستان میں جھوٹوں کا سردار ہے۔ عمران خان میرا دوست ہے اس کی حکومت کو 5 سال چلنا چاہئے۔ میں نے عمران کو کہا کہ لیڈر بنو لیکن وہ ہرکارہ بن گیا۔ ہرکارے کے ساتھ کھڑے ہونا اپنی توہین سمجھتا ہوں۔

شیئر: