Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی خطرناک بیماری کے نرغے میں

کراچی:  شہر قائد میں اس وقت ٹائیفائیڈ کے علاوہ کئی وبائی امراض تیزی سے پھیل رہے ہیں جس کے نتیجے شہری سخت پریشان ہیں اور اسپتالوں اور نجی کلینکس پر مریضوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کراچی میں ان دنوں سینہ جکڑنا، تکلیف دہ کھانسی، پورے جسم میں شدید درد اور بخار کی بیماریاں تیزی سے پھیل رہی ہیں۔
ڈاکٹروں کے مطابق کراچی کے باشندے ایک انتہائی خطرناک وبائی بخار میں مبتلا ہو رہے ہیں جس کا بروقت علاج نہ کیا جائے تو یہ جان لیوا بھی ثابت ہو سکتا ہے۔ اس حوالے سے ایس آئی یو ٹی کے ایک سینئر ڈاکٹر نے بتایا کہ یہ مرض ٹائیفائیڈ ہی کی ایک قسم ہے اور یہ پولٹری فوڈ اور پینے کے خراب پانی کی وجہ سے تیزی سے پھیل رہا ہے۔ اس کے شکار مریض بخار کے ساتھ متلی، پیٹ میں درد اور سینے پر گلابی رنگ کے دھبے پڑھنے کی علامات ظاہر ہوتی ہیں۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کا علاج عام اینٹی بائیوٹک دواؤں سے ممکن نہیں ہے اس اگر کسی مریض میں یہ علامات ظاہر ہوں تو فوری طور پر کسی اچھے ڈاکٹر سے رجوع کرے۔
 
مزید پڑھیں:- - - - -پاک بحریہ کی ’امن 2019‘ مشق آج سے شروع

شیئر: