Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہباز شریف پی اے سی میں کسی قیمت پر قبول نہیں‘ 8 دن کی مہلت

اسلام آباد:  وزیر ریلوے شیخ رشید نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کی چیئرمین شپ سے ہٹانے کے لیے 8 دن کی ڈیڈ لائن دے دی۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ شہباز شریف پی اے سی میں کسی قیمت پر قبول نہیں، چاہے دنیا اِدھرکی اُدھر ہو جائے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے اس بات کا انتظار ہے کہ آیندہ ہفتے شہبازشریف سے متعلق عدالت کیا فیصلہ کرتی ہے۔  یہ تو پکنک پر آئے ہوئے ہیں، انٹرویو دے رہے ہیں اور مزے کررہے ہیں، یہ بارگین کررہے ہیں لیکن بارگین ہوگی نہیں۔ گزشتہ روز ملاقات میں اندازہ کرلیا کہ عمران خان کے پاس ڈیل ہے نہ ڈھیل۔ریلوے کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم کی طرف سے میں پبلک اکاونٹس کمیٹی کا رُکن ہوں، اسپیکر کا کوئی اختیار نہیں کہ مجھے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا رکن نہ بنائے۔  اسپیکر نے مجھے پی اے سی کی رکنیت نہ دے کر غلط کیا، میرا معاملہ عمران خان کے ساتھ سیٹل ہے ۔شریف برادران کی سیاست قطری سے پتھری تک ہے۔ یہ لوگ خود کو بچانے کے لیے لابنگ کررہے ہیں۔

شیئر: