Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر قانونی طریقے سے علاج کرنے والی غیر ملکی خاتون گرفتار

ریاض۔۔۔۔ یہاں پولیس نے وزارت صحت کے تعاون سے غیر قانونی طریقے سے علاج کرنے والی غیر ملکی خاتون کو گرفتار کرلیا۔ وزارت صحت نے ٹویٹر پر اپنے اکاﺅنٹ پر اس کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ غیر ملکی خاتون خود کو ڈاکٹر نی کے طورپر پیش کررہی تھی۔ سوشل میڈیا پر اپنے اشتہارات دیئے ہوئے تھی۔ اسکے قبضے سے بہت سی ادویہ اور طبی لوازمات بھی برآمد کئے گئے ہیں۔ وزارت صحت نے اسے پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دیدیا ہے۔ وزارت نے مقامی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے اپیل کی ہے کہ اگر کوئی خاتون یا مرد غیر قانونی طریقے سے علاج معالجہ کررہا ہو تو 937پر رابطہ کرکے مطلع کیا جائے۔ ریاض پولیس نے وزارت صحت کے تعاون سے جنوری کے آخر میں بھی ایک غیر ملکی کو گرفتار کیا تھا جو فالج کے علاج کا دعویدار تھا۔ طبیب نہ ہونے کے باوجود ڈاکٹر ہونے کا دعویدار بنا ہوا تھا۔

شیئر: