Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسلامی تاریخ اور مسلمانوں کا عروج نصاب میں شامل کیا جائے‘ وزیرا عظم

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے نئی نسل کو تاریخ اور شاعر مشرق علامہ اقبال کے فلسفے سے روشناس کرانے کےلئے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کی زیر صدارت گزشتہ روز اہم اجلاس ہوا جس میں وزیر تعلیم شفقت محمود، وزیر اطلاعات فواد چوہدری، صوبائی وزیر تعلیم مراد راس خان، ماہر تعلیم و اقبالیات رضا ہمدانی اور ڈاکٹر رضا گردیزی سمیت دیگر حکام شریک تھے۔ دوران اجلاس وزیر اعظم نے کہا کہ صوبائی حکومتوں کی مشاورت سے اسلامی تاریخ اور اقبالیات کو نصاب میں شامل کیا جائے ۔ نئی نسل کو اسلام کی تاریخ، مسلمانوں کے عروج اور برصغیرکے سب سے بڑے مفکر علامہ اقبال کی سوچ سے روشناس کرایا جائے ۔ وزیرِاعظم کا مزید کہنا تھا کہ علامہ اقبال کا فلسفہ انسان کی سوچ کو آزاد اور تخیل کو بلندی فراہم کرتا ہے۔ ریاست مدینہ کے اصول آج بھی اسی طرح مسلمہ ہیں جس طرح اسلام کے ابتدائی دور میں تھے اور ان ہی اصولوں پر عمل پیرا ہو کر مسلمانوں نے انتہائی قلیل عرصے میں دنیا کی امامت سنبھالی۔ ریاستِ مدینہ کے بنیادی اصولوں کی پیروی کرتے ہوئے آج بھی ہم اپنا مقام حاصل کرسکتے ہیں۔
 

شیئر: