Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی ٹی آئی کی خواتین ارکان اسمبلی کے لیے خوشخبری

لاہور:  پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے خواتین ارکان کو پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کا سربراہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پی ٹی آئی کی خواتین ارکان کو قائمہ کمیٹیوں کی سربراہی کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت خواتین ارکان کو 11 قائمہ کمیٹیوں کی سربراہی دی جائے گی۔
واضح رہے اس سے پہلے پارلیمانی سیکرٹریوں کے تقرر میں پی ٹی آئی خواتین کو نظر انداز کیا گیا تھا اور کسی ایک خاتون کو بھی پارلیمانی سیکرٹری نہیں بنایا گیا تھا جب کہ 42 رکنی پنجاب کابینہ، مشیر ان اور معاون خصوصی میں بھی صرف ? خواتین کو نمائندگی دی گئی تھی جس پر خواتین نے وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ تک آواز پہنچائی۔

شیئر: