Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زرداری کا ہیلی کاپٹر حادثے سے بچ گیا

ٹنڈو آدم .. سابق صدراور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف  زرداری کا ہیلی کاپٹر حادثے سے بال بال بچ گیا۔سابق صدر کا ہیلی کاپٹر ٹنڈو آدم میں لینڈنگ کر رہا تھا کہ اس دوران زمین پر بچھے قالین اڑنے لگے اور ہیلی کاپٹر کو خطرہ پیدا ہوا۔ ہیلی کاپٹر تھوڑی دیر تک فضا میں معلق رہا۔ پائلٹ نے حاضر دماغی اور کمال مہارت کامظاہرہ کرتے ہوئے اسے باحفاظت نیچے اتارلیا۔ لینڈنگ کے بعد سابق صدر جلسے میں شرکت کے لئے روانہ ہوگئے۔

شیئر: