Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اختیارات کی جنگ میں بیورو کریسی پھنس گئی

پشاور... خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ اور گورنرکے درمیان اختیارات کی جنگ میں اعلیٰ بیورو کریسی پھنس گئی ۔آئی جی خیبر پختونخوا اور چیف سیکرٹری کو تبدیل کئے جانے کے بعد مزید سیکرٹریوں کو بھی تبدیل کرنے کا امکان ہے ۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ محمود خان اور گورنر شاہ فرمان کے درمیان اختیارات کی جنگ میں بیورو کریسی کے اعلیٰ افسران زد میں آگئے۔ وزیراعلیٰ اور گورنر قبائلی اضلاع میں من پسند بیوروکریسی کو لانا چاہتے ہیں۔ آئی جی خیبر پختونخوا صلاح الدین محسود کو بیوروکریسی کے دباو پر تبدیل کیا گیا ۔بیورو کریسی قبائلی اضلاع میں اپنی پسند کا قانون نافذ کرنے پر بضد ہے ،۔سپریم کورٹ کی روشنی میں قبائلی اضلاع میں پولیسنگ کا اختیار آئی جی کے پاس ہوگا ۔دوسری جانب آئی جی خیبر پختونخوا کے تبادلے سے قبائلی اضلاع میں اصلاحات کا عمل متاثر ہونے کے خدشات ہیں۔رواں ماہ لیویز اور خاصہ دار فورس کو پولیس میں ضم کیا جاناتھا۔تبدیل ہونے والے آئی جی صلاح الدین نے سابقہ فاٹا میں پولیسنگ سے متعلق کافی تیاری کررکھی تھی۔
 

شیئر: