Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اداکارہ سعیدہ امتیازجمائما کا کردار نبھائیں گی

پاکستانی فلم ”وجود “کے بعد اداکارہ سعیدہ امتیاز کو کئی دلچسپ پراجیکٹس کی پیشکشیں موصول ہورہی ہیں جن میں سے چند میں کام کی انہوں نے ہامی بھی بھر لی ہے ۔اداکارہ اس وقت ”کپتان “نامی فلم میں کام کررہی ہیں جو عمران خان کی سوانح حیات پر مبنی ہے۔اس فلم کا مداحوں کو طویل عرصے سے انتظار ہے اور دلچسپ بات یہ ہے کہ سعیدہ امتیاز اس فلم میں عمران خان کی پہلی اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کا کردارنبھاتی نظر آئیں گی۔ فلم کپتان کے حوالے سے تو تاحال کوئی خاص تفصیلات سامنے نہیں آئیںتاہم سعیدہ امتیاز نے اداکار یاسر شاہ کے ہمراہ ایک اور فیچر فلم ”خواہش “سائن کرلی ہے۔خیال رہے کہ یاسر شاہ نے آخری مرتبہ اداکارہ متھیرا کی فلم ”بلائنڈ لو “میں مرکزی کردار نبھایا تھا۔یاسر شاہ نے بات کرتے ہوئے اپنی نئی فلم ”خواہش “میں سعیدہ امتیاز کے ساتھ کام کرنے کی تصدیق کی اور بتایا کہ یہ رومانوی کامیڈی فلم ہوگی۔اداکار نے کہا کہ اس فلم کی شوٹنگ کا آغاز ہوچکا ہے، شوٹنگ اسلام آباد اور ایبٹ آباد میں ہوگی جبکہ چند مناظر شمالی علاقوں اور آذربائیجان کے شہر باکو میں بھی عکسبند ہوں گے ۔فلم کی کہانی کالج کے دوستوں پر مبنی ہے۔ یاسر شاہ کے مطابق فلم میں مرکزی کردار ان کا اور سعیدہ امتیاز کا ہے تاہم ایک اور اداکارہ کو جلد فلم میں کاسٹ کیا جائے گاجبکہ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ فیاض ادریس اس فلم کی ہدایات دیں گے۔فلم کی ریلیز تاریخ کا ابھی اعلان نہیں کیا گیا۔
 

شیئر: