Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حمزہ شہبازکی نومولود بچی کوعارضہ قلب کی تشخیص

لاہور...پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہبازکی نومولود بچی کے عارضہ قلب کی تشخیص ہوئی ہے ۔ڈاکٹروں نے بچی کی زندگی بچانے کےلئے والدین کوفوری آپریشن کرانے کی تجویز دی ہے ۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں نے پیدائش سے قبل ہی والدین کو بچی کی صحت کے حوالے سے آگاہ کر دیا تھا ۔بتایا گیا ہے کہ پیدائش کے فوری بعد نومولود بچی کو انتہائی نگہداشت کے یونٹ منتقل کردیاگیا ۔اسے آئی سی یو میں ہی رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق حمزہ شہبازنے27نومبر کو لندن آنا تھا لیکن وہ ای سی ایل میں نام ہونے کے باعث نہ پہنچ سکے ۔لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے اجازت ملنے پر3 فروری کو لندن آئے جہاں انہیں 13 فروری تک رہنے کی اجازت ہے ۔

شیئر: