Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایم کیوایم پھر روٹھ گئی

  کراچی... حکومت کی اتحادی متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے تحریک انصاف کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر گئے ۔ قومی اسمبلی میں قائمہ کمیٹیوں میں مناسب نمائندگی نہ ملنے پر ایم کیو ایم ناراض ہے ۔ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے اپنے اراکین اسمبلی کو اسلام آباد جانے سے روکتے ہوئے ہدایت کی کہ کوئی بھی رکن قائمہ کمیٹی کے کسی اجلاس میں شرکت نہیں کرےگا۔ذرائع کے مطابق رابطہ کمیٹی نے اجلاس طلب کرلیا جس میں اگلا لائحہ عمل طے کیا جائے اور پی ٹی آئی کے ساتھ چلنے یا علیحدگی کا فیصلہ کیا جائےگا۔ تحریک انصاف نے ایم کیو ایم کو شماریات کی قائمہ کمیٹی کی پیش کش کی تھی تاہم رابطہ کمیٹی نے اسے لینے سے انکار کردیا ۔رپورٹ کے مطابق ایم کیو ایم کی جانب سے توانائی، داخلہ یا انسانی حقوق کی قائمہ کمیٹی لینے پر اصرار کیا جارہا ہے۔اس حوالے سے حکومت اور وزیراعظم کو بھی اپنے تحفظات سے آگاہ کردیا ۔

شیئر: