Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اکھلیش کو لکھنؤ ایئرپورٹ پر الہ آباد جانے سے روکنے پر ہنگامہ برپا

لکھنؤ۔۔۔۔ اترپردیش کے سابق وزیراعلی اکھلیش یادو کو لکھنؤ کے اموسی ہوائی اڈے روک دیا گیا ۔ اکھلیش کو ایئر پورٹ پر روکنے کی اطلاع ملتے ہی سماج وادی پارٹی کے کارکنان نے ہنگامہ برپا کردیااور مختلف مقامات پرحکومت کیخلاف دھرنا اور مظاہرے کئے۔اکھلیش یادو نے ٹویٹر پرتحریر کیا کہ ’’ایک طلبہ رہنما کی تقریب حلف بردار میں شرکت کیلئے جانے سے حکومت اس قدر خوفزدہ ہے کہ مجھے لکھنؤ ایئرپورٹ پر روکا جارہا ہے‘‘۔انہوں نے دوسرے ٹویٹ میں الزام لگاتے ہوئے تحریر کیا کہ ’’بغیر کسی تحریری حکم کے مجھے ایئر پورٹ پر روکا گیا۔طلبہ تنظیم کے پروگرام جانے سے روکنے کا مقصد نوجوانوں تک سماج وادی پارٹی کے خیالات اور آواز کوپہنچانے سے روکنا ہے۔دوسری جانب اکھلیش یادو کولکھنؤ ہوائی اڈےپر روکے جانے کے معاملہ کو راجیہ سبھا میں اٹھانے کی کوشش کرتے ہوئے سماجوادی پارٹی کے ارکان نے ہنگامہ برپا کردیا جس سے ایوان کی کارروائی دوپہر2بجے تک کے لئے ملتوی کردی گئی۔
مزید پڑھیں:- - - - -کانگریس رافیل معاملےمیں عوام کو گمراہ کررہی ،وزیر داخلہ راج ناتھ

شیئر: