Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سامان گم ہونے پر مسافر معاوضہ طلب کرنے کا حق رکھتے ہیں، شہری ہوا بازی

ریاض۔۔۔ محکمہ شہری ہوا بازی نے بتایا ہے کہ سامان گم ہونے کی صورت میں مسافر فضائی کمپنی سے گمشدہ اشیاءکا معاوضہ ضرور طلب کرے۔ مسافر 1131 اشیاء تک کا معاوضہ طلب کرسکتا ہے۔ کم ازکم 350 اشیاء مطالبے میں پیش کرنے کا مجاز ہے۔ ایک چیز کی قیمت 5.2 ریال مقرر ہے۔ محکمہ نے توجہ دلائی کہ اگر سامان میں قیمتی اشیاءہوں تو ایسی صورت میں مسافر سامان حوالے کرتے وقت ان کی نشاندہی کردے۔ اگر اس نے ایسا کیا تو سامان گم ہونے کی صورت میں اسے معقول معاوضہ طلب کرنے کا حق ہوگا۔ محکمہ نے یہ بھی بتایا کہ شکایت موصول ہونے پر 30 روز کے اندر اندر سامان گم ہونے یا تلف ہونے کا معاوضہ فضائی کمپنی کو دینا ہوگا۔ محکمہ شہری ہوا بازی نے مسافروں کے تحفظ کیلئے ٹوئٹر پر GACACare@ یا ٹول فری نمبر 8001168888 دیئے ہیں۔ 

شیئر: