Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سوشل میڈیا کی نگرانی سخت‘ بڑے کریک ڈاؤن کا اعلان

اسلام آباد:  پاکستان میں سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر منفی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے سوشل میڈیا پر منافرت پھیلانے والوں کے خلاف بڑے کریک ڈاؤن کا اعلان کردیا ہے۔ اس حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ ملک میں کسی کو نفرت کا پرچار کرنے نہیں دیں گے۔
نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ سوشل میڈیا پر فتوے اور دھمکیاں دینے پر چند افراد کو حراست میں لیا گیا ہے اور آیندہ ہفتے سے سوشل میڈیا پر منافرت پھیلانے والوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کریں گے۔ وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ نفرت انگیز باتوں کو عام میڈیا پر بہت حد تک کنٹرول کرلیا ہے۔ اس حوالے سے ایساطریقہ بنا لیا ہے جس سے سوشل میڈیا پر بھی نفرت انگیز تقاریر روک پائیں گے۔ ڈیجیٹل میڈیا رسمی میڈیا پر حاوی ہو رہا ہے، حکومت سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد کو کنٹرول کرے گی۔
مزید پڑھیں:- - - - - -وزیر اعظم شکایت سیل کامیاب قرار‘ عالمی سطح پر دوسرے نمبر پر
 

شیئر: