Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی پی رہنما کیخلاف ریفرنس دائر کرنیکا عدالتی حکم

کراچی: عدالت عالیہ سندھ نے پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر قانون ضیا ءالحسن لنجار کے خلاف بدعنوانی کے الزامات اور اختیارات کے غلط استعمال کے معاملے پر قومی احتساب بیورو کو ریفرنس دائر کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ احمد علی شیخ نے ضیاء الحسن لنجار کے خلاف کیس کی سماعت کی۔ اس دوران نیب پراسیکیوٹر کی جانب سے بتایا گیا کہ سابق وزیر تفتیش میں تعاون نہیں کررہے، جس پر عدالت نے ضیا ءالحسن لنجار کو نیب سے تعاون کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی سوالنامہ دیا جائے، اس کا جواب دیں۔ نیب پراسیکیوٹر کا دوران سماعت مزید کہنا تھا کہ ضیا ءالحسن لنجار کے خلاف انکوائری جاری ہے جس میں مزید دستاویزات اکٹھی کی جارہی ہیں۔ڈیفنس کراچی میں بنگلہ خریدنے کا بھی سراغ لگایا گیا ہے جبکہ انکوائری میں انکشاف ہوا ہے کہ بنگلے کا سیل ایگریمنٹ ان کے نام ہے اور انہوں نے پراپرٹی سسر کے نام کرا رکھی ہے۔ بنگلے کی مالیت 9 کروڑ ہے جسے اثاثے میں شمار نہیں کیا گیا۔ علاوہ ازیں پبلک فنڈز کی رقم بھی فرنٹ مین کے ذریعے اپنے اکاﺅنٹس میں منتقل کرائی اور میڈیکل کالج سمیت دیگر فنڈز کی رقم بھی ہڑپ کی گئی۔ بعد ازاں عدالت نے پراسیکیوٹر کے دلائل سننے کے بعد نیب کو ُیا الحسن لنجار کے خلاف ریفرنس دائر کر کے 20 مارچ تک رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔ 
 
 

شیئر: