Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان نے 338ارب ریال لاگت کے منصوبوں کا افتتاح کردیا

ریاض ۔۔۔ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ریاض کے قصر الحکم میں بدھ کو 338ارب ریال لاگت کے منصوبوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان موجود تھے۔ ترقیاتی منصوبوں سے ریاض میں زندگی کا معیار بلند ہوگا۔2830منصوبوں پر 338ارب ریال کی لاگت بتائی گئی ہے۔ ان میں سے 931منصوبے مکمل ہوچکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق 19تعلیمی منصوبے، 7میڈیکل سٹیز اور بڑے اسپتال 14بجلی کے منصوبے،20نکاسی آب و سیلاب کے اخراج، 10رہائشی منصوبے ،66تجارتی و صنعتی منصوبے شامل ہیں جبکہ ریاض کے جنوب میں 315ہزار مربع میٹر کے رقبے پر جھیلیں بنائی جائیں گی۔ بڑے رقبے میں اسپورٹس سٹیز کا قیام عمل میں لایا جائیگا۔ علاوہ ازیں ریاض کو پارکوں اور آبشاروں کے ذریعے گرین سٹی میں تبدیل کیا جائیگا۔ قصر الحکم پہنچنے پر شاہ سلمان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ شاہی خاندان کے افراد پیش پیش تھے۔ شاہی ترانہ بھی بجایا گیا ۔ انہوںنے قصر الحکم کے ہال میں منعقدہ ”سلمان اور الریاض©“ نمائش دیکھی۔ یہ ریاض ریجن کو بنانے سنوارنے والے اقدامات کی نمائندہ تصاویر سے سجائی گئی تھی۔ شاہ سلمان نے نصف صدی تک ریاض ریجن کو گورنر کی حیثیت سے بنانے سنوارنے میں کلیدی کردارادا کیا۔ گورنر ریاض شہزادہ فیصل بن بندر نے استقبالیہ تقریر کی۔
 

شیئر: