Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بارش،برفباری: کئی شہروں میں سردی بڑھ گئی

لاہور پشاور مظفر آباد: ملک بھر میں سرد موسم شدت کے ساتھ برقرار ہے جبکہ کئی شہروں اور مقامات پر بارش کے بعد سردی میں اضافہ ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق صوبہ پنجاب، خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر کے کئی شہروں میں ہونے والی بارش کے بعد سردی بڑھ گئی۔ لاہور میں مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش ہونے سے موسم کی شدت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ فیصل آباد، خانیوال اور دیگر شہروں و مضافاتی علاقوں میں بارش کے بعد شہری ٹھٹھرنے لگے۔ دوسری جانب خیبر پختون خوا میں کوہاٹ، صوابی اور دیگر علاقوں میں موسلا دھار بارش ہوئی جس کے نتیجے میں سرد موسم کی شدت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا جبکہ بالائی علاقوں میں برف باری جاری ہے جس کے نتیجے میں کئی علاقوں کی رابطہ سڑکیں بند ہوگئیں۔ اُدھر آزاد کشمیر میں بھی کئی مقامات پر بارش اور پہاڑو ںپر برف باری ہوئی جس سے ایک جانب موسم مزید ٹھنڈا ہوگیا جبکہ موسم کا لطف اٹھانے کے لیے آنے والے سیاحوں اور شہریوں کی تعداد بھی بڑھتی جا رہی ہے جبکہ راستے بند ہونے سے انہیں مسائل کا بھی سامنا ہے۔ 
 
 

شیئر: