Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہباز شریف کی رہائی: آزاد فضا میں آزاد سیاست ہوگی‘ خورشید شاہ

اسلام آباد:  قومی اسمبلی میں سابق اپوزیشن لیڈر اور پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے شہباز شریف کی ضمانت منظوری کے بعد عدالت کی جانب سے رہائی کے حکم پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب آزاد فضاؤں میں آزاد سوچ کے ساتھ سیاست ہوگی۔ ذرائع کے مطابق نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ نے شہباز شریف سے متعلق عدالتی فیصلے کو خوش آیند قرار دیا۔
خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ حزب اختلاف مل کر ملکی مسائل پر مستقبل کے لیے حکمت عملی بنائے گی اور اب آزاد فضاؤں میں آزاد سوچ کے ساتھ سیاست ہوگی۔ واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف کی آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم اور رمضان شوگر مل کیس میں ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے ان کی رہائی کے احکامات جاری کیے ہیں۔
 

شیئر: