Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سپریم کورٹ نے انصاف کے تقاضوں کو نظر انداز کیا‘ راؤ انوار

اسلام آباد:  ماورائے عدالت قتل اورجعلی پولیس مقابلوں کے ملزم راؤ انوار نے ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نام نکلوانے کے لیے نظر ثانی کی درخواست دائر کردی۔ ذرائع کے مطابق راؤ انوار نے ای سی ایل سے نام کے اخراج کے لیے سپریم کورٹ کے 10 جنوری کے حکم نامے کے خلاف نظر ثانی کی درخواست دی ہے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق راؤ انوار نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ عدالت عظمیٰ نے اپنے حکم میں انصاف کے تقاضوں کو نظر انداز کیا۔ ایف آئی آر کا اندراج یا زیر التوا مقدمہ نقل حرکت کے حق کو ختم نہیں کر سکتا۔  عدالت کے عبوری حکم میں قانونی نکات کو پیش نظر نہیں رکھا گیا، جس سے ٹرائل کورٹ میں شفاف ٹرائل کے حق کا تحفظ نہیں ہوگا۔  عدالت نے ای سی ایل سے نام نکالنے والی درخواست میں کئی پہلوؤں کو نظر انداز کیا۔
 

شیئر: