Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی ایس ایل4: ملتان سلطانز نے دفاعی چیمپیئن کو 5وکٹوں سے شکست دیدی

 
دبئی: پی ایس ایل 4کے چوتھے میچ میںنئی ٹیم ملتان سلطانز نے دفاعی چیمپیئن اسلام آباد یونائیٹڈ کو دلچسپ مقابلے کے بعد5 وکٹوں سے ہرادیا ۔ملتان کے بولر علی شفیق کو 11رنز دے کر 2وکٹیں لینے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ شاہد آفریدی نے 19 ویں اوور میں یکے بعد دیگرے 2چھکے لگا کر ٹیم کو فتح دلائی ۔ شاہد آفریدی 16اور کپتان شعیب ملک 31رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ رہے ۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کوفتح کیلئے 126 رنز کا ہدف دیا تھا جسے ملتان سلطانز نے 19ویں اوور کی چوتھی گیند پر حاصل کر لیا ۔ ملتان سلطانز کے بولرز کی عمدہ بولنگ کی وجہ سے اسلام آباد یونائیٹڈ کے بیٹسمین بڑا ہدف نہیں بنا سکے ۔ڈسکہ کے 22سالہ نوجوان علی شفیق نے 11رنز دیکر 2وکٹیں حاصل کیں ۔ ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر اسلام آباد کو بیٹنگ کی دعوت دی ۔ اوپنر لیوک رونچی نے5 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے نصف سنچری مکمل کی اور 51رنز بنا کر آوٹ ہوگئے لیکن باقی بیٹسمینوں میں سے کوئی بھی بڑی اننگز نہیں کھیل سکا۔سمیت پٹیل اور فہیم اشرف نے 20، 20رنز بنائے اور آوٹ نہیں ہوئے جبکہ شاداب خان نے15رنز کا حصہ ڈالا اور دفاعی چیمپیئن ٹیم مقررہ اوورز میں7وکٹوں کے نقصان پر 125رنز تک محدود رہی۔ملتان سلطانز کی جانب سے جنید خان، علی شفیق اور شاہد آفریدی نے 2،2 جبکہ محمد عرفان نے ایک وکٹ حاصل کی۔جوابی بیٹنگ میں ملتان سلطانز کے لئے اس ہدف کا حصول بھی زیادہ آسان ثابت نہیں ہوا ۔ اسلام آباد کے بولرز نے راستہ روکنے کی ہر ممکن کوشش اور 5 کھلاڑیوں کو واپس بھیجا تاہم کپتان شعیب ملک نے بیٹنگ لائن کو سہارا دیا جبکہ آفریدی نے اپنے روایتی انداز میں میچ کو سنسنی خیز انداز میں انجام تک پہنچا دیا۔ شعیب ملک 31، شان مسعود 26 اور آفریدی کے علاوہ آندرے رسل -16 16رنز کے ساتھ نمایاں رہے ۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو  نیوز اسپورٹس"جوائن کریں
   

شیئر: