Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان بڑی معیشت بنے گا،شہزادہ محمد بن سلمان

اسلام آباد...سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ 2030 تک پاکستان کو اہم معاشی قوت کے طور پر دیکھ رہا ہوں۔ پاکستان کے روشن مستقبل کا یقین ہے۔ دورہ پاکستان مکمل ہونے سے قبل وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ مشترکہ بریفنگ میںانہوں نے کہا کہ پاکستان آکر خود کو اپنے گھر میں محسوس کرتا ہوں ۔دونوں ملکوں کے درمیان معاہدے ابھی شروعات ہیں۔ ترقی کے سفر میں اپنا حصہ ڈالنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستا ن جیو اسٹریٹجک لحاظ سے انتہائی اہم ملک ہے۔ پاکستان کے ہمسایہ ملکوں کے ساتھ تعلقات پروان چڑھ رہے ہیں۔ انہو ںنے کہا کہ پاکستانی قیدیوں کی رہائی کو اپنا فرض سمجھتا ہوں۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ولی عہد کی جانب سے خود کو پاکستان کا سفیر قرار دینا ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان آپ کا دوسرا گھر ہے، جب بھی پاکستان آئیں گے دوسرا گھر پائیں گے۔ سوشل میڈیا پر بھی آپ کے دورے کو بہت سراہا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ شہزادہ محمد بن سلمان اگر پاکستان سے الیکشن لڑیں تو مجھ سے زیادہ ووٹ ملیں گے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ سعودی ولی عہد کی جانب سے پاکستانی قیدیوں کو رہا کرنے پر شکر گزار ہوں۔

شیئر: