Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ریفائنری سے پاکستان کو ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی بچت

اسلام آباد: وفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان نے پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری کے ممکنہ نتائج پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ گوادر میں سعودی آئل ریفائنری کے قیام سے ملک کو ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی بچت ہوگی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر سے اسلام آباد میں سعودی وفد نے ملاقات کی، جس کی سربراہی سعودی وزیر توانائی خالد الفالح کررہے تھے۔ وفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان نے کہا کہ سعودی سرمایہ کاری سے ترقی و خوشحالی کے نئے باب کا آغاز ہوگا۔ پاکستان میں اقتصادی استحکام سے روزگار کے مواقع بڑھیں گے اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوگا۔ گوادر میں سعودی آئل ریفائنری کے قیام کے بعد درآمدی بل میں بچت ہوگی اور پاکستان کو 1 ارب 20 کروڑ ڈالر کا فائدہ ہوگا۔
 
 

شیئر: