Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ حج ٹرمینل پر آمدورفت کے مقامات کو پرفضا بنانے کا کام شروع

    جدہ- - - - جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی انتظامیہ نے حج ٹرمینل پر آمدورفت کے مقامات کو پرفضا بنانے کا کام شروع کردیا۔  وزیر داخلہ  و  سربراہ  اعلیٰ حج کمیٹی  شہزادہ  عبدالعزیز بن سعود نے اس کا حکم جاری کیا تھا۔   ائیرپورٹ کے  ڈائریکٹر جنرل عصام نور نے بتایا کہ منصوبہ مکمل ہونے پر حج اور  عمرے کیلئے ائیرپورٹ  پہنچنے والوں کو  راحت ملے گی۔  تمام انتظارگاہیں ائیرکنڈیشنڈ کر دی جائیں گی۔ عصام نور نے بتایا کہ منصوبے کا پہلا مرحلہ شروع کر دیا گیا ہے ۔ اس کے تحت خارجی نشستوں کا 24ہزار مربع میٹر کا رقبہ ائیرکنڈیشنڈ ہو گا۔ 20ہال پرفضا بنائے جائیں گے۔ ان کا بنیادی ڈھانچہ جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا۔ یہ کام حج موسم 1440ھ سے قبل مکمل کر لیاجائے گا۔ جبکہ دوسرا مرحلہ آئندہ حج موسم کے بعد تیار ہو گا اور اس سے حج موسم 1441ھ میں فائدہ اٹھایا جا سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ ائیرپورٹ انتظامیہ گورنر مکہ مکرمہ اور ان کے نائب کی سرپرستی میں ضیوف الرحمان کو پیش کی جانیوالی خدمات کا معیار بلند کرنے میں لگی ہوئی ہے۔ وزیر نقل و حمل و سربراہ محکمہ شہری ہوا بازی حج خدمات کوو جدید خطوط پر استوار کرنے والے منصوبے پر نظر رکھے ہوئے ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -سعودی عرب کیلئے پاکستان اور ہندوستان دونوں اہم ہیں، کشمکش سے دکھی ہیں، الجبیر

شیئر: