Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کامیابی ابن سلمان کا نصیب!

22فروری 2019ء بروز جمعہ سعودی عرب سے شائع ہونیوالے عربی اخبارعکاظ کااداریہ نذر قارئین

    ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان کے پاکستان اور ہندوستان کے دورے کے سیاسی اور اقتصادی نتائج بتارہے ہیں کہ ان دونوں ملکوں کا ان کا دورہ بیحد کامیاب رہا۔ اگر ہم پاکستان اور ہندوستان کے سیاسی اور ابلاغی حلقوں کی بینظیر دلچسپی پر نظر ڈالیں تو ہمیں صرف ایک بات نظرآئیگی، وہ یہ کہ محمد بن سلمان کے دونوں ملکوں کے دورے بیحد کامیاب رہے۔
    مشرق و مغرب کے درمیان توازن کی حکمت عملی گزشتہ عشروں کے دوران سعودی عرب کی اٹوٹ پالیسی تھی اور ہے تاہم یہ تسلیم کرنا پڑتا ہے کہ ولیعہد محمد بن سلمان نے اس تعلق کو زیادہ اہم بنا دیا ہے۔ وہ سیاسی اور اقتصادی تعلقات میں تنوع کی پالیسی کو نقطہ عروج تک لے جانے کے خواہاں اور کوشاں ہیں۔
    محمد بن سلمان جس ملک میں بھی قدم رکھتے ہیں اُس کے فوری خوشگوار نتائج سامنے آنے لگتے ہیں۔پاکستان اور ہندوستان کے دوروں کے موقعوں پر ہونیوالے زبردست اقتصادی معاہدے اور مفاہمتی یاداداشتیں’’ سعودی وژن 2030‘‘کے سریع الاثر نتائج کی روشن علامت ہیں۔چین کے دورے کا نتیجہ بھی اسی نوعیت کا برآمد ہوگا۔اقتصادی اورسیاسی اعتبار سے یہ عظیم الشان ریاست پوری دنیا میں اقتصادی استحکام کا مضبوط ستون ہے۔ دورہ چین کے اسٹراٹیجک اثرات عالمی اقتصاد پر منعکس ہونگے۔ ویسے بھی یہ دونوں ملک جی20کے اہم ممبر ہیں۔
    سعودی عرب بین الاقوامی تعلقات کے باب میں ہر روز ایک نیا کارنامہ ریکارڈ کرا رہا ہے۔ سعودی وژن 2030اور اقتصادی و سیاسی سطح پر اس کے بڑے اثرات نظر آئیں گے۔ بلا شبہ سعودی وژن 2030نے سعودی عرب کے داخلی و خارجی تمام محاذوں پر زبردست ترقیاتی عمل برپا کردیا ہے۔

مزید پڑھیں:- - - -ولیعہد محمد بن سلمان بیجنگ میں،دیوار چین سے مستقبل پر نظر ڈالنے کی کوشش

شیئر: