Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خاتون اپنا نکاح خود نہیں کرسکتی، المنیع

ریاض۔۔۔ سربرآوردہ علماءبورڈ کے رکن اور مشیر ایوان شاہی عبداللہ المنیع نے کہا ہے کہ کسی بھی خاتون کو اپنا عقد نکاح خود کرنے کی اجازت نہیں۔ جو لوگ اسے جائز قرار دے رہے ہیں وہ غلطی پر ہیں۔ شیخ المنیع نے توجہ دلائی کہ بعض علماءاس قسم کے نکاح کے جواز کے قائل ہیں تاہم علمائے کرام کا محتاط فتویٰ یہی ہے کہ اس قسم کا نکا ح درست نہیں۔ وہ سعودی چینل ون کے پروگرام” فتاوی“ میں استفسار پر جواب دے رہے تھے۔ ان سے پوچھا گیا تھا کہ کیا کوئی خاتون اپنا نکاح خود کرسکتی ہے ۔ شیخ المنیع نے اسے ناجائر کہتے ہوئے حدیث رسول صلی اللہ علیہ وسلم بھی پیش کی۔

شیئر: