Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایک اسامی پر 2ملازم تعینات کرنیکا فیصلہ

ریاض۔۔۔ وزارت شہری خدمات نے سرکاری اداروں میں ایک اسامی پر 2ملازم تعینات کرنے کی سبیل پیدا کردی۔ لائحہ عمل کی اصولی منظوری ہوچکی ہے۔ اس پر عمل درآمد جلد کردیا جائیگا۔ معاون سیکریٹری شہری خدمات عادل الیوسف نے بتایا کہ بعض معذور یا خواتین یا مصروف افراد مکمل ڈیوٹی دینے کی پوزیشن میں نہیں ہوتے ان کے لئے یہ راستہ پیدا کیاگیا ہے کہ وہ جزوقتی ڈیوٹی دیں۔ اگر 2ملازم ہفتے کے ایام 50، 50فیصد تقسیم کرلیں تو دونوں ایک ہی اسامی پر ملازم ہونگے تاہم دونوں کو تنخواہ 50، 50فیصد دی جائیگی۔

شیئر: