Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صحافیوں نے جیش محمد کے مدرسے میں کیا دیکھا؟

بہاولپور..ضلعی انتظامیہ کی دعوت پر صحافیوں نے بہاولپور میں مدرسے میں قائم جیش محمد کے تحت چلنے والے مدرستہ الصابر کا دورہ کیا۔ ڈی سی بہاولپورنے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مدرسے میں طلبہ قرآن پاک کی تعلیم حاصل کرتے ہیں۔ 650 طلبہ زیر تعلیم ہیں۔ 70 اساتذہ ہیں اور 16 ملازمین ہیں۔ اس مدرسے سمیت شہر کے تمام مدارس کی ماہانہ بنیادوں پر اسکروٹنی کی جاتی ہے۔ مدرسہ کو کالعدم جیش محمد کا ہیڈکوارٹر کہنے کا الزام بے بنیاد ہے۔ وفاقی حکومت کی ہدایت پر مدرسہ کو صوبائی تحویل میں لے کر محکمہ اوقاف کے حوالے کردیا گیا ۔ ضلعی انتظامیہ نے ایک ایڈمنسٹریٹر بھی مدرسہ کے لئے مقرر کردیا ۔ میڈیا کے دورے کے کے بعد بتایا گیا کہ مدرسے میں چھٹی جماعت سے لے کر ایم اے تک تعلیم دی جاتی ہے۔ دورے کے دوران کوئی مذہبی لٹریچر نہیں ملا اور نہ کوئی مشکوک بات دیکھنے میں آئی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بہاولپور میں مدرسہ الصابر اور اس سے ملحقہ مسجد سبحان اللہ کا کنٹرول پنجاب حکومت نے سنبھال لیا تھا۔پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کردی گئی تھی۔ قبل ازیں وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر ایک بیان میں کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پرمکمل عملدر آمدکافیصلہ کر لیاگیا جس کے تحت بہاولپورمیں ایک مدرسے کاانتظام پنجاب حکومت کے حوالے کیا گیا ہے ہند اس مدرسے سے متعلق بے بنیادپروپیگنڈہ کررہاتھا۔ مدرسے کو جیش محمد کا ہیڈ کوارٹر قرار دینا حقائق کے منافی ہے۔مدرسے کاکشمیرمیں ہونے والی کارروائیوں سے کوئی تعلق نہیں ۔

شیئر: