Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طیارہ اغوا کی دھمکی،تمام ایئر پورٹس پر ہائی الرٹ

نئی دہلی۔۔۔۔ممبئی میں ایئر انڈیا کے ایئرپورٹ آپریشن کنٹرول سینٹرکودھمکی آمیز فون موصول ہوا جس میں مقامی ایئرلائنز کے طیارے کو اغوا کرنے کی دھمکی دی گئی جس کے بعد ملک کے تمام ایئرپورٹس پر حفاظتی انتظامات سخت کردیئے گئے۔طیاروں میں سوار ہونے سے قبل مسافروںاور پارکنگ میں کھڑی گاڑیوں کی باریک بینی سے چیکنگ شروع کردی گئی۔پلوامہ حملے کے بعد ایئر پورٹس پر سیکیورٹی سخت کردی گئی۔ اس کے باوجود ہفتے کو دھمکی ملنے کے بعد بیورو آف سول ایوی ایشن سیکیورٹی (بی سی اے ایس) نے ایئرپور ٹ اور ایئر لائنز آپریٹرز کیلئے ضروری ہدایات جاری کیں۔بی سی اے ایس نے کہا کہ ٹرمینل اور آپریشن علاقوں میں جانے والوں کی باریک بینی سے جانچ کی جائے ۔ ساتھ ہی مسافروں، ایئرپورٹ کے عملے ، سامان ، کیٹرنگ وغیر ہ کی خدمات انجام دینے والوں کی تفتیش کی جائے ۔ ایئرپورٹ میں داخل ہونیوالے دروازوں پر سخت چیکنگ کا حکم دیا گیا۔ایئرپورٹ احاطے کی سیکیورٹی میں اضافہ کے ساتھ سریع الحرکت فورس تعینات کردی گئی۔

شیئر: