Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بکروں کی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافہ ، صارفین پریشان

جازان... مویشی منڈی میں بکروں کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ ہوگیا ہے۔ جازان کی بکرا منڈی میں بلدی بکرا 800 سے ایک ہزار ریال تک فروخت ہورہا ہے۔ حری بکرا 700 سے 800 تک جبکہ سواکنی 500 اور 600 کے درمیان دستیاب ہے۔ مویشیوں کی قیمتوں میں اضافہ ناقابل فہم ہے۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ انہیں ہول سیل میں مہنگے جانور مل رہے ہیں۔ علاوہ ازیں بکرا منڈی پر غیر ملکیوں کا قبضہ ہے۔ مقامی افراد اس شعبہ میں سرمایہ کاری کرنے سے عاجز ہیں۔ طلب و رسد میں واضح فرق کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ بکرا منڈی میں کام کرنے والے غیر ملکی ہول سیل میں بکرے خرید کر دیگر علاقوں میں مہنگے داموں فروخت کررہے ہیں۔ بکروں کی قیمتوں میں اضافے کی ایک اور وجہ چارے کی کمی ہے۔ حج ، رمضان ا ور عید جیسے سیزن نہ ہونے کے باوجود بکروں کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ ایک تاجر نے بتایا ہے کہ متعلقہ سرکاری اداروں کو اس معاملے میں مداخلت کرنی چاہئے۔ یہاں غیر ملکیوں کا مارکیٹ پر تسلط ہے۔ وزارت محنت اس شعبہ کی سعودائزیشن کرنا چاہتی ہے۔ یہ شعبہ بہت سے سعودی خاندانو ں کا ذریعہ معاش ہے۔ اسے مکمل طور پر سعودائزیشن کرنے سے قیمتوں میں قابو پایا جاسکتا ہے۔ 

شیئر: