Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان اور السیسی کی ملاقات، دہشتگردی سے جنگ پر متفق

شرم الشیخ ۔۔۔ سعودی عرب اور مصر دہشتگردی کے خلاف زبردست تعاون کرینگے۔ اس عزم کا اظہار خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور مصری صدر عبدالفتاح السیسی کی سربراہ ملاقات کے موقع پر شرم الشیخ میں کیا گیا۔ شاہ سلمان اور مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے اپنے وفود کی موجودگی میں اس امر پر اتفاق کیا کہ بحر احمر اور خلیج عدن کے ساحل پر واقع عرب اور افریقی ممالک کونسل کا قیام اشد ضروری ہے۔ دونوں رہنماﺅ ںنے سعودی عرب اور مصر کے درمیان تعاون کی جہتوں اور دہشتگردی کے انسداد میں گہرے تعاون کے طور طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ علاوہ ازیں خطے کے حالات حاضرہ کا بھی جائزہ لیا گیا۔ دونوں رہنماﺅ ں نے وسیع سطحی مذاکرات سے قبل ون ٹو ون ملاقات کی تھی جس میں انہوں نے دوطرفہ گہرے تعلقات کا جائزہ لیاتھا۔ شاہ سلمان نے کہا کہ انکا دورہ مصر دونوں برادر ملکوں کو جوڑنے والے منفرد تعلقات کے کارواں کی ایک کڑی ہے۔ یہ مختلف سطحوں پر باہمی تعاون کو فروغ دینے کی نئی کوشش ہے۔ مصری صدر نے خادم حرمین شریفین کیلئے گہری قدرومنزلت اور مودت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مصری عوام اور قائدین شاہ سلمان سے والہانہ تعلق رکھتے ہیں اور دونوں ملک گہرے تاریخی رشتوں سے جڑے ہوئے ہیں۔
 

شیئر: