Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برسر پیکار فوجیوں کیلئے ایک ماہ کی اضافی تنخواہ

ریاض ۔۔۔ نائب الملک شہزادہ محمد بن سلمان نے جنوبی سرحدوں کے اگلے محاذ پر برسر پیکار فوجیوں کیلئے ایک ماہ کی اضافی تنخواہ کا شاہی فرمان جاری کردیا۔ ایوان شاہی سے جاری ہونے والے فرمان میں کہا گیا ہے کہ مذہب اور وطن عزیز کے لئے اگلے محاذ پر تعینات فوجیوں کی قربانیوں اور کاوشوں کی قدرو منزلت کے طور پر انہیں ایک ماہ کی اضافی تنخواہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
 

شیئر: