Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیر خارجہ شاہ محمود کا دورہ جاپان منسوخ

اسلام آباد....وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دورہ جاپان منسوخ کردیا۔ وزیر خارجہ نے 24 سے 27 فروری تک جاپان کا اہم دورہ کرنا تھا ۔ شاہ محمود اتوار کی صبح ٹوکیو روانہ ہونے والے تھے ۔ وزیر خارجہ کی جاپانی وزیراعظم سمیت اہم شخصیات سے ملاقاتیں شیڈول تھیں۔دورے کی منسوخی کا فیصلہ جاپانی حکام سے مشاورت کے بعد کیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ دورے کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ شاہ محمود قریشی نے پاک،ہندبڑھتی کشیدگی کے سبب دورہ ملتوی کیا ہے۔دریں اثناء وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے گزشتہ روز سابق خارجہ سیکریٹریوں اور سفارتکاروں سے ملاقات کی ۔مشاورت کا مقصد ان کے وسیع تجربات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے، موجودہ صورتحال میں جامع اور مربوط لائحہ عمل مرتب کرنا ہے۔

شیئر: