Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فضائی سرحدوں کی حفاظت یقینی بنائیں گے، ایئرچیف

 کراچی ... پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے کہا ہے کہ جنگ مسلط کی گئی تو ملک کی فضائی سرحدوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں گے۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے پاک فضائیہ کے فارورڈ آپریٹنگ بیسز کا دورہ کیا۔اس موقع پر پاک فضائیہ کے سربراہ نے کہاکہ فضائیہ دیگر مسلح افواج کے شانہ بشانہ اپنی آپریشنل تیاریوں اور مکمل ہم آہنگی کی بنیاد پر ہر قسم کے چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ایک امن پسند قوم ہیں لیکن اگر جنگ مسلط کی گئی تو ہر قیمت پر اپنی فضائی سرحدوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں گے۔ دشمن کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں۔ مسلح افواج ہر قسم کے چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کی صلاحیت رکھتی ہے۔پاک فضائیہ کے سربراہ نے کہا کہ پاک فضائیہ دیگر مسلح افواج کے شانہ بشانہ اپنی آپریشنل تیاریوں اور مکمل ہم آہنگی کی بنیاد پر ہر قسم کے چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کی صلاحیت کی حامل ہے۔ائیر چیف نے پاک فضائیہ کے بیسز کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور عملے کے جذبے اور پیشہ ورانہ مہار ت کو سراہا۔

شیئر: