Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طیارہ ریستوران کیوں نہیں کھل سکا؟

ابہا ۔۔۔ عسیر میونسپلٹی کے ترجمان ماجد الشہری نے بتایا ہے کہ یہاں ابہا میں طیارہ ریستوران کھولنے کا پروگرام نہایت شان و شوکت سے تیار کیا گیا تھا۔ اس کے لئے مدینہ منورہ ایئرپورٹ سے جمبو 747 ابہا کے شمالی پہاڑی مقام ام الرکب لایا گیا تھا۔ اس پر 5برس گزر چکے ہیں۔ ابھی تک ریستوران نہیں کھولا جاسکا۔ آئندہ ہفتے اس کے ٹینڈر طلب کئے جائیں گے۔ انہوں نے ریستوران نہ کھلنے کا سبب بیان کرتے ہوئے کہا کہ شروع میں اس کے لئے بجٹ مختص کردیا گیا تھا تاہم وزارت بلدیات و دیہی امو ر نے جب عسیر میونسپلٹی کو اس کا بنیادی ڈھانچہ تیار کرنے کی ہدایت دی تو بجٹ کا بڑا حصہ اس کی نذر ہوگیا۔
 

شیئر: