Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کشمیر: ہندوستانی فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ،2پائلٹ سمیت3ہلاک

سری نگر- - -  -  ہندوستانی فضائیہ کا جنگی طیارہ کشمیر کے ضلع بڈگام کے گاؤں  گریند کلاں  میں گر کر تباہ ہوگیا۔اس حادثےمیں  ایک عام شہری اورطیارے کے دونوں پائلٹ ہلاک ہوگئے ۔ پولیس،فائر بریگیڈ اورراحت رسانی کی  ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ  طیارہ  زمین پر گرنے کے بعد زوردار دھماکہ سے تباہ ہوگیا ، دھماکے کی آواز دور تک سنائی دی۔واضح ہو کہ24 اگست 2015 ءکو اسی ضلع کے سویہ بگ علاقہ میں ایئر فورس کا ایک ایم آئی جی 21 جنگی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تھا ۔ تاہم طیارے کا پائلٹ بحفاظت بچ نکلنے میں کامیاب ہوگیا تھا۔سال 2014 کے مئی میں میں ایک ایم آئی جی 21 طیارہ جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں گرکر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں ایک پائلٹ ہلاک ہوگیا تھا۔فروری 2015 میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں گر کر تباہ ہوگیا تھاجس میں 2 پائلٹ اپنی جان گنواں بیٹھے ۔

 

شیئر: