Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غازی آباد : بے قابو ٹرک کی ٹکر سے زیر تعمیر پل تباہ

غازی آباد۔۔۔  غازی آباد میں ایک خوفناک حادثہ ہونے سے بال بال بچ گیا۔پلکھوا میں بھوسہ سے بھڑا ٹرک  زیرتعمیر فلائی اووَرسےٹرک ٹکرا گیا جس سےبرج کا کھمباٹرک پرگرگیا۔اس واقعہ میں ٹرک مکمل تباہ ہوگیا،حادثے کے بعد پورے علاقے میں افرا تفری مچ گئی۔موقع پرجمع لوگوں کی بھیڑ نےبڑی مشکل سے ٹرک ڈرائیور کو باہر نکالا۔اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کرفلائی اوور کامعائنہ کیااور واقعہ کی رپورٹ درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔
مزید پڑھیں:- - - - -شادی کی تقریب میں مٹن کی فرمائش پرباراتیوں کا ہنگامہ

شیئر: