Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نجران یونیورسٹی نے غیر ملکیوں سے اسکالر شپ کی درخواستیں طلب کرلیں

 نجران۔۔۔نجران یونیورسٹی نے اپنے یہاں داخلے کے خواہشمند تارکین وطن اور بیرون مملکت مقیم طلبہ سے اسکالر شپ کی درخواستیں طلب کرلیں۔ 26 جمادی الثانی 1440 ھ مطابق 3 مارچ 2019 ءسے لے کر 29 شعبان 1440 ھ مطابق 4 مئی 2019 تک درخواستیں آن لائن وصول کی جائیں گی۔ تفصیلات کے مطابق نجران یونیورسٹی نے غیر ملکیوں کیلئے داخلی او رخارجی اسکالر شپ پروگرام کا اعلان کردیا۔ یونیورسٹی نے فروری 2019ءکے تعلیمی وظائف طلباءو طالبات کے اکاﺅنٹ میں جمع کرادیئے۔ یونیورسٹی میں داخلہ امور کے سربراہ ڈاکٹر زہیر العمری نے بتایا کہ یونیورسٹی میں تعلیم کے خواہشمند غیر ملکی طلباء26جمادی الثانی 1440ھ سے لیکر 29شعبان 1440ھ تک اسکالر شپ کی درخواست آن لائن بھیج سکتے ہیں۔ اسکالر شپ سعودی عرب میں مقیم غیر ملکی طلباءو طالبات کے لئے بھی ہیں اور بیرون مملکت موجود غیر ملکی طلباءو طالبات بھی حاصل کرنے کے مجاز ہیں ۔ ڈاکٹر العمری نے داخلی طلباوطالبات کیلئے اسکالر شپ کی درخواستوں کی شرائط کا تذکرہ کرتے ہوئے بتایا کہ ثانوی اسکول کا نتیجہ 90 فیصد اور عام مضامین کا نتیجہ 80 فیصد ضروری ہے۔ تمہیدی سال کے بعد خصوصی مضامین میں داخلے کے خواہشمندوں کو " التحصیبلی" ( داخلہ ٹیسٹ) امتحان میں 80 فیصد سے زیادہ نمبر لانے ہونگے۔ داخلہ انہیںشعبوں میں دیا جائے گا جن میں گنجائش ہوگی۔ شرائط پوری کرنے والوں کو داخلہ مسابقتی بنیادوں پر دیا جائے گا۔ اسکالر شپ والے طالب علم کو شعبے میں تبدیلی کا حق نہیں ہوگا۔ البتہ ایک تعلیمی سیشن کے بعد قانونی کارروائی پر اسپیشلائزیشن میں تبدیلی کا موقع دیا جاسکتا ہے۔ نجران یونیورسٹی میں میڈیسن، کمپیوٹر سائنس، انفارمیشن سسٹم، ٹیچرز ٹریننگ، ڈینٹل، مینجمنٹ سائنس ، بی فارمیسی ، انجینیئرنگ، لسانیات ، مترجم اور آرٹ وغیرہ کی فیکلٹیاں شامل ہیں۔

شیئر: