Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گاڑی کی استمارہ تجدید فیس 300 ریال ہے، محکمہ ٹریفک

ریاض۔۔۔۔ محکمہ ٹریفک نے مقامی شہریوں کے پانچ استفسارات کے جواب اپنی ویب سائٹ پر جاری کردیئے، محکمہ نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ تین سال کیلئے " استمارہ" تجدید کی فیس 300 ریال ہے۔ استمارہ ختم ہونے کے 2 ماہ بعد گاڑی چلانا قابل جرمانہ خلاف ورزی ہے۔ گمشدہ ڈرائیونگ لائسنس کی جگہ نیا حاصل کرنے کیلئے رپورٹ ، گمشدگی کا اقرار نامہ، فیس اور جرمانوں کی ادائیگی کا ثبوت اور آخر میں ڈرائیونگ اسکول میں محکمہ ٹریفک کے دفتر سے رجوع کرنا ہوگا۔ محکمہ ٹریفک نے ایک اور سوال کے جواب میں بتایا کہ گاڑیوں کے درمیان لہراتے ہوئے گاڑی چلانا قابل جرمانہ خلاف ورزی ہے اس پر کم ازکم 3 ہزار اور زیادہ سے زیادہ 6 ہزار ریال جرمانہ ہے۔ علاوہ ازیں اسکول بس کو اوور ٹیک کرنا اور سرخ سگنل پر گاڑی لے جانا ، چیک پوسٹ پر گاڑی نہ روکنا سنگین ٹریفک خلاف ورزیاں ہیں ۔

شیئر: