Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مزید اسامیوں کی سعودائزیشن یکم شعبان سے

ریاض۔۔۔ تجارتی مراکز ، بازاروں ، نجی انجمنوں ، سیاحتی اداروں اور ہوٹلوں کی سعودائزیشن پر عملدرآمد یکم شعبان 1440 ھ سے شروع ہوگا۔ وزیر محنت و سماجی بہبود احمد الراجحی نے عملدرآمد کا فیصلہ جاری کردیا۔ مدینہ منورہ گورنریٹ کے ساتھ خاص طور پر تال میل پیدا کرلیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق اس قانون کے بموجب جو اسامیاں سعودیوں کیلئے مختص کردی گئی ہیں ان میں چھوٹی گاڑیوں کے ڈرائیور ، ویٹرز ، سنٹرل سیکیورٹی عملہ، ڈیٹا آپریٹر، دفتری کلرک، سیکریٹری ، خدمات عامہ کا انچارج، روم سروس انچارج، امن و سلامتی، اصلاح و مرمت کا انچارج، ڈیوٹی انچارج، سیاحتی پروگراموں کا انچارج، استقبال دفاتر کا انچارج، لیبر انچارج، کلرک انچارج، مارکیٹنگ اینڈ سیلز کا نمائندہ، افرادی قوت کا انچارج، پرچیزر، اکاﺅنٹنٹ، سلامتی امور کا ٹیکنیشن، انسانی وسائل کا ماہر، مارکیٹنگ کا نمائندہ وغیرہ شامل ہیں۔ وزارت محنت نے توجہ دلائی ہے کہ سعودی خواتین کے حوالے سے جاری شدہ قراددادوں کی بھی پابندی کرائی جائے گی۔ 

شیئر: